پاکستانتازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے خلاف ٹیریان کیس میں بڑی پیش رفت, دوبارہ سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ٹیریان کیس ایک سال بعد سماعت کے لیے مقرر کردیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ سے ٹیریان کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف ٹیریان کیس ایک سال بعد دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹیریان کیس کی سماعت کے لیے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی میں نیا لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے، جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر ، جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی بینچ کا حصہ ہوں گے، لارجر بینچ 21 مئی کو سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا تھا جس کا جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر بھی حصہ تھے۔جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے چیف جسٹس سے مشاورت کے بغیراپنی رائے کوفیصلہ قراردے کراپ لوڈ کرایا تھا جس میں دونوں ججوں نے ٹیریان کیس کو ناقابل سماعت قرار دیا تھا۔
تاہم چیف جسٹس کے دستخط سے فیصلہ جاری نہ ہونے کے باعث معاملے کی انکوائری کا آرڈرکیا گیا تھا اور چیف جسٹس آفس نے دو ججوں کا فیصلہ ویب سائٹ سے ہٹا کر پریس ریلیز میں نیا بنچ تشکیل دینے کا کہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button