کھیل

روہت شرما ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 میں بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے

نئی دہلی۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے کپتان اور نائب کپتان کا اعلان کردیا، روہت شرما ٹیم کی قیادت کریں گے۔
ہارڈک پانڈیا ان کے نائب ہوں گے، راہول ڈریوڈ ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے کہا کہ ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی مشترکہ میزبانی میں رواں سال جون میں ہونے والے میگا ایونٹ کے لئے بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے۔
آل رائونڈر ہاردک پانڈیا نائب کپتان ہوں گے جبکہ ٹی ٹونٹی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ ہوں گے۔
یہ فیصلہ گزشتہ ماہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے روہت شرما اور ویرات کوہلی کی واپسی سے قبل سلیکٹرز سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔
راہول ڈریوڈ دوسری مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کریں گے، اس سے قبل 2022 میں آسٹریلیا میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی وہ قیادت کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button