انٹرٹینمنٹ

درفشاں سلیم اور بلال عباس خان نے خفیہ نکاح کرلیا، یوٹیوبر کا دعوی

خاتون یوٹیوبر نے دعوی کیا ہے کہ معروف اداکارہ در فشاں سلیم اور بلال عباس خان نے خفیہ طور پر نکاح کرلیا اور دونوں کافی عرصے

سے تعلقات میں تھے۔
بلال عباس خان اور در فشاں سلیم کا حال ہی میں مقبول ڈراما عشق مرشد اختتام پذیر ہوا ہے، جس میں دونوں کی جوڑی کو بہت سراہا گیا اور ڈرامے میں دونوں کی شادی کے مناظر بھی دکھائے گئے تھے۔
ڈرامے میں دونوں کی شادی کے مناظر کی ویڈیوز اور تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیںاور اب ایک خاتون یوٹیوبر نے دعوی کیا ہے کہ دراصل بلال عباس خان اور در فشاں سلیم نے کچھ عرصہ قبل ہی خفیہ طور پر نکاح کرلیا تھا۔
یوٹیوبر ماریہ علی نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں دعوی کیا کہ در فشاں سلیم اور بلال عباس خان کے درمیان ڈرامے عشق مرشد سے قبل ہی تعلقات استوار ہوئے تھے۔انہوں نے دعوی کیا کہ ڈرامے عشق مرشد میں کام کے دوران دونوں کو انتہائی قریب دیکھا گیا، یہاں تک کہ دونوں کھانا بھی ایک ساتھ کھاتے تھے۔
خاتون کے مطابق در فشاں سلیم اور بلال عباس خان خفیہ نکاح کی وجہ سے ہی ڈرامے کے پریمیئر میں بھی تاخیر کی وجہ سے پہنچے تھے، کیوں کہ دونوں نے ایک ساتھ وقت گزارا۔
ماریہ علی نے کہا کہ یہ سب نے ہی دیکھا ہے کہ ڈرامہ سیریل عشق مرشد کی آخری قسط کے پریمیئر پر بلال عباس نے ایک لمحے کے لیے بھی درفشاں کو تنہا نہیں چھوڑا تھا، دونوں نے ایک حقیقی جوڑی کی طرح ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا۔
یوٹیوبر نے دعوی کیا کہ دونوں نے کچھ عرصہ قبل ہی خفیہ طور پر نکاح کرلیا تھا اور اس بات کی تصدیق متعدد شوبز کے ذرائع بھی کر رہے ہیں لیکن دونوں اداکاروں نے نکاح کی بات کو خفیہ رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button