پاکستانتازہ ترینعلاقائی

علی امین گنڈا پور کی دھمکی کام کر گئی، پیسکو ٹیم وزیر اعلی ہاوس پہنچ گئی

پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی پیسکو پر ٹیک اوور کی دھمکی رنگ لے آئی۔وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کی دھمکی پر دن بھر تو کوئی عمل نہ ہوا لیکن وزیراعلی جیسے ہی آفس سے نکلنے والے تھے پیسکو ٹیم وزیراعلی ہاؤس پہنچ گئی۔
پیسکو حکام نے وزیراعلی علی امین گنڈا پور سے ملاقات کی، ملاقات میں لاسز اور لوڈشیڈنگ کے معاملات زیر غور آئے۔
واضح رہے کہ وزیراعلی نے بجلی لوڈشیڈنگ میں 5 گھنٹے کمی کرنے کا مطالبہ کیا تھا، وزیراعلی نے شیڈول جاری نہ ہونے پر آج خود پیسکو آفس سے شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button