کھیل

شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ‘وہ کام کیا جو محمد حفیظ نہ کرسکے’ عاطف رانا

کراچی: لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے شاہین آفریدی کو پیدائشی کپتان قرار دے دیا۔
این ای ڈی یونیورسٹی میں باہمی مفاہمت کی یادداشت کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاطف رانا نے کہا کہ شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، اس نے وہ کام کیا جو ڈی وی لیئرز اور محمد حفیظ نہ کرسکے۔
عاطف رانا کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی نے 18 سال کی عمرمیں لاہور قلندرز کو پی ایس ایل کا چیمپن بنایا، شاہین آفریدی چاہے کپتان ہو یا کھلاڑی ہمیشہ ملک کے لیے کھیلتا ہے، شاہین نے پہلے بھی پاکستان کو میچ جتوائے اور آئندہ بھی کامیابی دلوائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں صرف کپتان بابرعظم اور شاہین ہی نہیں بلکہ سب کا کردار اہم ہوگا، پاکستان نے بھارت کو ہرایا تو اس میں شاہین اور حارث روف کا کردار تھا، ورلڈ کپ میں بھی شاہین اور حارث پاکستان کے لیے اہم ہیں۔
پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز کے تعاون سے این ای ڈی یونیورسٹی میں اسپورٹس ہائی پرفارمنس ریسورس اینڈ ریسرچ سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس کا مقصد ابھرتے ہوئے کرکٹرز کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔
اس ضمن میں منگل کو باہمی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہوئے، تقریب میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش چغتائی، لاہور قلندرز کے عاطف رانا و دیگر موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button