پاکستانتازہ ترین

راجا پرویز اشرف کا وزیراعلی، گورنر خیبرپختونخوا کو تناؤختم کرکے ساتھ چلنے کا مشورہ

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر راجا پرویز اشرف نے کہا ہے خیبرپختونخواہ کے وزیر اعلی اور گورنر کو تنا ؤختم کر کے مل جل کر چلنا چاہیے، تمام سیاسی جماعتوں کو بھی سیاسی استحکام کے لئے کردار ادا کرنا چاہیے تا کہ ملکی مسائل حل کئے جا سکیں۔
لاہور میں پیپلز پارٹی پنجاب سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا پنجاب میں از سرنو تنظیم سازی کا آغاز کر دیا ہے جسے سو دن میں مکمل کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا ملکی مسائل کا حل سیاسی استحکام کے بغیر ممکن نہیں جس کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، خیبرپختونخواہ کے وزیر اعلی اور گورنر کو تنا ختم کر کے مل جل کر چلنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت نفرتیں ختم کرنے اور اداروں کو آپس میں جوڑنے کی ضرورت ہے، پیپلز پارٹی نے آئینی عہدے اس لئے رکھے تاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو حکومت کرنے میں دشواری نہ ہو۔
واضح رہے کہ راجا پرویز اشرف کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ گورنر کے پاس آئینی عہدہ ہے، سیاسی بیانات سے گریز کریں، گورنر خیبرپختونخوا نے دوبارہ سیاسی بیان بازی کی تو گاڑی کا تیل بند کر دوں گا جبکہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو خبردار کیا تھا کہ وہ جس زبان میں بات کریں گے اسی زبان میں جواب ملیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button