پاکستانتازہ ترینجرائم

آزاد کشمیر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج میں حالات کشیدہ، پولیس اہلکار شہید ,متعدد مظاہرین زخمی

مظفر آباد: آزاد جموں و کشمیر میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف جاری شدید احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی اور فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید ہوگیا۔
سستی بجلی اور آٹیکی فراہمی کیلئے آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر شٹر ڈان اور پہیہ جام ہڑتال آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ہڑتال اور احتجاج کے باعث آزاد کشمیر بھر میں تمام کاروباری مراکز، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔
عوامی ایکشن کمیٹی نے آج ریاستی دارالحکومت مظفرآباد میں لانگ مارچ کا اعلان کررکھا ہے، عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ لانگ مارچ روکنے کے لیے راستوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے، اس سلسلے میں مدینہ مارکیٹ کی طرف جانے والے تمام راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔
مظفرآباد میں مشتعل مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے آگئے، مظاہرین کی جانب سے پتھرا کرنے پر پولیس نے جواب میں آنسو گیس کی شیلنگ کی، میرپور میں لانگ مارچ میں شرکت کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جلوس کی شکل میں ضلع کچہری پہنچی۔
مظاہرین نے مہنگی بجلی نہ منظور، مہنگا آٹا نہ منظور کے نعرے لگائے، ضلعی انتظامیہ نے میر پور میں دفعہ 144 نافذ کررکھی ہے۔
عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آزاد جموں و کشمیر میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف لانگ مارچ کے دوران میرپور میں حالات کشیدہ ہوگئے۔میرپور میں اسلام گڑھ کے مقام پر پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل فائر اور فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے دوران فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ اسلام گڑھ سینے میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔
آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی سہسنہ اور ریہاں میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں جاری ہیں اور ریہاں کے مقام پر مظاہرین نے سرکاری گاڑی نذر آتش کر دی جبکہ پولیس کی جانب سے آنسو گیس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
پولیس اور مظاہرین کے تصادم کے دوران فائرنگ سے سب انسپکٹر عدنان قریشی گولی لگنے سے شہید ہوگئے اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button