کالم

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے فلاحی اقدامات

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اپنے والد اور چچا کی روایات کو اپناتے ہوے ان کے نقش قدم پرچلتیہوے صوبہ پنجاب کی باگ ڈور احسن طریقے سے سنبھال کر ملک کو بام عروج تک لیجانے کے لئے پرعزم ہیں۔ اقتدار میں آتے ہی انہوں نے عوامی مسائل کے عملی حل کو سب کاموں پر ترجیح دیتے ہوئے عوامی فلاح کا بیڑہ اٹھایا ہے۔وہ عوام کی فلاح و بہود کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ مریم نواز عوام کے مسائل ہنگامی بنیادوں ہر حل کرنے کے لئے متعدد اقدامات کر رہی ہیں ،تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکے ،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نیحال ہی میں شاہدرہ میٹروبس اسٹیشن ری ماڈلنگ پراجیکٹ کا افتتاح کیا اور اسٹیشن کا دورہ کرکے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے معیار کو سراہا۔وزیر اعلی نے شاہدرہ میٹرو بس اسٹیشن پر دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔لیڈی کاونٹر کے لیڈی سٹاف سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ پر فخر ہے۔اس موقع پر ان کو شاہدرہ میٹروبس اسٹیشن کی ری ماڈلنگ پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بعدازاں اچانک میٹرو بس پرسوار ہوگئیں اورقذافی اسٹیڈیم تک سفر کیا اور صورتحال کا خود جائزہ لیا۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ احمدجاوید قاضی نے بتایا کہ میٹرو بس میں ایک ارب 36کروڑ سے زائدمسافر سفر کر چکے ہیں۔لاہورمیٹرو بس سروس سے روزانہ ایک لاکھ 76 ہزارسے زائد افراد سفر کرتے ہیں۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے بتایا کہ شاہدرہ میٹرو بس اسٹیشن پر روزانہ کے مسافروں کی تعداد 25ہزار سے زائد ہے۔شاہدرہ میٹرو بس اسٹیشن کی خستہ حالی اور مسافروں کی مشکلات کے پیش نظر ری ماڈلنگ کی گئی۔شاہدرہ میٹروبس اسٹیشن میں پہلی مرتبہ خواتین کیلئے مخصوص ٹکٹ کاونٹرقائم کیا گیا ہے۔پیدل آنے والوں کیلئے سیڑھیوں اور کوریڈور پر روف کنوپی نصب کی گئی ہے۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے نئے میٹرو بس سروس اسٹیشن کو دیکھ کر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیر اعلی نے میٹروبس سروس سمیت پبلک ٹرانسپورٹ میں مزید بہتری کے لئے مزید ہدایات ھی جاری کیی اور کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے جدید ترین پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم ناگزیر ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی کم ہوسکتی ہے۔لاہور میں جلد الیکٹرک بسیں لا رہے ہیں ۔دریں اثنا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جمنیزیم میں پہلی چیف منسٹر پنک گیمزکی اختتامی تقریب میں شرکت کی اورلاہورکالج فاروویمن یونیورسٹی کی ٹیم کو ٹرافی پیش کی۔وزیر اعلی مریم نواز نے کامیاب ٹیموں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔جیتنے والی321 ٹیموں کو کیش پرائز اور چیکس بھی دیئے گئے۔اتھلیٹکس اورباسکٹ بال کے مقابلے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی ٹیموں کے جیتے پروزیر اعلی مریم نواز شریف نے اظہار مسرت کیا۔پنجاب یونیورسٹی ٹیم تیر اندازی،بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور کرکٹ کی فاتح رہی جبکہ سپیئریر یونیورسٹی لاہور کی ٹیم کو ہاکی کا فائنل جیتنے پروزیر اعلی مریم نواز شریف نے مبارکباددی۔وزیر اعلی پنک گیمز میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو بھی انعامات دیئے گئے۔وزیراعلی مریم نوازشریف کی تقریب میں آمد پرکھلاڑیوں نے خیر مقدمی نعرے لگا کر انکا استقبال کیا۔وزیر اعلی نے ہاتھ ہلاکر کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں سلام پیش کیا۔وزیر اعلی مریم نواز کھلاڑیوں کے پاس پہنچ کر گھل مل گئیں۔وزیر اعلی مریم نواز نے ننھی بچی کا ہاتھ پکڑ کر ساتھ بیٹھا لیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ فوٹو بھی بنوائے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے ننھی کھلاڑی کو ہاتھ پکڑ اپنے ساتھ بیٹھا لیا۔وزیراعلی نیتقریب سے خطاب کرتے ہوئے پھول پیش کرنیو الی کمسن پلیئر کو سٹیج پر بلا کر گلے لگا لیا۔ننھی بچی خوشی سے آنسو ں پر قابو نہ رکھ سکی۔وزیر اعلی مریم نوازشریف نے پہلی چیف منسٹر پنک گیمز 2024کے مقابلوں کی ویڈیو جھلکیاں دیکھیں۔بعدازاں وزیر اعلی نے پنک گیمز کی اختتامی تقریب میں پلیئرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی لو یو، مجھے آپ پر فخر ہے۔آپ کو کھیلتے دیکھا،نہایت پروفیشنل وے میں کھیل رہے تھے ۔کھلاڑیوں سے مجھے اتنا پیار ملا جتنا میں سوچ نہیں سکتی تھی۔ میں وزیراعلی بنی ہی آپ لوگوں کے لیے ہوں ۔ آپکا ٹیلنٹ دیکھ کر خوش ہوں،مجھے یقین ہے کہ یہ سب بیٹیاں ایک دن دنیا پر راج کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک بچی نے مجھے پھول دیا، پوچھا یاد تھا پھول دینا، جواب دیا کہ بس میرے پاس پھول کے پیسے تھے ۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ میری بیٹیوں میں آپکے ساتھ کھڑی ہوں۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بتایا کہ پنجاب میں مفت ادویات کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے جارہی ہے۔دو لاکھ مریضوں کو ان کے گھرکی دہلیز پرمفت ادویات پہنچائی جائیں گی۔ پنجاب حکومت نے قلیل مدت میں عوامی فلاح و بہبود کامنصوبہ دیا ہے۔ ہیپاٹائٹس، ٹی بی سمیت متعدد امراض کی ادویات گھر کی دہلیز تک پہنچائی جاے گی۔ سرگودھا میں سٹیٹ آف دی آرٹ کارڈیالوجی ہسپتال تعمیر کیاجائے گا جبکہ لاہور میں سٹیٹ آف آرٹ کینسر ہسپتال بنانے جارہے ہیں،200 کلینک آن ویلز کا منصوبہ شروع ہونیجارہا ہے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف نے اپنے دور میں بہترین فلاحی منصوبے شروع کیے، نوازشریف کی بیٹی اور شہبازشریف کی بھتیجی ہونے پر فخر ہے، اپنے دور حکومت میں پنجاب کے 36 اضلاع کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کریں گے۔امید کرتے ہیں موجودہ حکومت عوامی مساِل کا پائدار حل کر کے دکھی انسانیت کی خدمت کرے گی۔ ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ اللہ ہمارے ملک کو دشمن کے شر سے محفوض رکھے اور ترقی و خوشحالی عطاکرے۔ آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button