اسلام آباد: عمران خان نے وکلا کو نو مئی کے دن فوجی عمارات پر نصب کیمروں کی فوٹیجز برآمد کرنے، 16 کارکنوں کے قتل اور انوار الحق کاکڑ کے فارم 47 کے حوالے سے سپریم کورٹ میں پٹیشنز دائر کرنے کی ہدایت کردی۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل رؤف حسن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تین رٹ پٹیشنز سپریم کورٹ میں دائر کرنے کی ہدایت کی ہے، پہلی پٹیشن نو مئی کے دن ملٹری انسٹالیشنز پر سی سی ٹی وی فوٹیجز کی برآمدگی کے حوالے سے ہے، دوسری پٹیشن نو مئی کو 16 کارکنوں کے قتل سے متعلق ہے، تیسری پٹیشن سابق نگراں وزیر اعظم کاکڑ صاحب کے فارم 47 کے حوالے سے دائر کی جائے گی۔
رف حسن نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی چوری لندن پلان کا حصہ ہے، عمران خان نے جوڈیشل کمیشن میں اپنی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی چوری کی بات بھی کی ہے، ہم ایک اور پٹیشن دائر کررہے ہیں سابق کمشنر راولپنڈی کے حوالے سے کہ انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔
0 55 1 minute read