پاکستان

گزشتہ دو دن میرے لیے ڈرانے خواب کی طرح تھے، RO-NA 87 نے عہدے سے استعفی دے دیا

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 87 خوشاب کے ریٹرننگ آفیسر احمد صہیب نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔احمد صہیب نے اپنے استعفے میں لکھا کہ گزشتہ دو تین دن میرے لیے ڈرانے خواب کی طرح تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ مزید تفصیلات میں نہیں جانا چاہتے۔دوسری جانب حلقہ این اے 87 خوشاب کے تمام 345 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے شاکر بشیر اعوان 117773 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عمر اسلم خان 108,308 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button