
بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)کے صدر اور رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) خالد مگسی کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق نوتال قومی شاہراہ پر ایم این اے خالد مگسی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خالد مگسی کے گارڈ کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے۔ خالد مگسی کوئٹہ سے جھل مگسی جا رہے تھیکہ یہ واقعہ پیش آیا۔
سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے خالد مگسی پر حملے کی مذمت کی ہے۔ صادق سنجرانی نے خالد مگسی سے ٹیلیفونک رابطہ بھی کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔
صادق سنجرانی کا کہنا ہیکہ شکر ہے خالد مگسی قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے، خالد مگسی پر حملہ سوچی سمجھی سازش ہے، صوبائی حکومت حملے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرے