پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور  اور سوات سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے۔

خیر پختونخوا کے علاقوں مہمند، شبقدر ، باجوڑ ،ضلع خیبر ، شمالی وزیرستان اور مردان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے۔

لوئر دیر، مالاکنڈ اور گردو نواح میں بھی زلزلےکے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے۔

پنجاب میں  راولپنڈی،  میانوالی، خوشاب، سرگودھا، چکوال اور گردو نواح میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے۔

زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کےدارالحکومت کابل میں بھی زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button