
ماڈل و اداکارہ ماورا حسین نے اپنی تصاویر وائرل ہونے کے بعد واضح کیا ہے کہ ان کی شادی نہیں ہو رہی۔حال ہی میں ماورا حسین نے انسٹاگرام پر اپنے فوٹوشوٹ کی تصاویر شیئر کیں، جنہیں دیکھ کر عندیہ ملتا ہے کہ اداکارہ مایوں کی تقریب میں موجود ہیں۔
اداکارہ نے تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کی شادی نہیں ہو رہی اور نہ ہی ان کا اگلے ہفتے تک شادی کرنے کا کوئی ارادہ ہیں۔
ماروا حسین نے مزید لکھا کہ ان کا اگلے ایک ہفتے اور ایک ماہ کیا اگلے ایک سال تک شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
انہوں نے مداحوں پر واضح کیا کہ وہ ان کی تصاویر دیکھ کر کسی غلطی فہمی کا شکار نہ ہوں، یہ تصاویر ان کے ایک منصوبے کی ہیں۔
اداکارہ کی تصاویر پر صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں خوبصورت قرار دیا اور ساتھ ہی ان سے سوال کیے کہ وہ کب رشتہ ازدواج میں بندھ رہی ہیں۔
ماورا حسین ماضی میں اپنی شادی سے متعلق بات کرتی رہی ہیں اور انہوں نے واضح کر رکھا ہے کہ وہ والدین کی پسند سے شادی کریں گی۔