پاکستان

کل سے ملک بھر میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان

کل سے ملک بھر میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے اور بالائی اور وسطی سندھ میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں بھی درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔کراچی میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنیکا امکان ہے۔ کراچی میں زیادہ نمی کی وجہ سے درجہ حرارت 40سے 44ڈگری تک محسوس کیا جاسکتا ہے۔
ماہرین صحت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ سخت گرم موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور پانی زیادہ پئیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ گرم موسم میں شہری باہر کے کھانے اور مشروبات سے پرہیز کریں، ہلکے کپڑے پہنیں، باہر نکلتے وقت سر ڈھانپ لیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button