اہم خبرپاکستانتازہ ترین

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 6 دہشتگرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا، مارے گئے دہشت گرد دہشت گردی کے کئی واقعات اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button