کالم

دفاع آتش کی پہلی لائن کے ہیروز

فائر فائٹرز کا عالمی دن ہر سال 4 مئی کو منایا جاتا ہے یہ دنیا بھر کے فائر فائٹرز کی بے مثال شجاعت ،عظیم قربانیوں اور بے لو ث خدمات کی یاد میں منایا جاتا ہے جو اپنی جان کی پرواہ کیے بغیردوسروں کی جان ومال واسباب کو بچانے کیلئے بغیر کسی خوف و خطر کے آگ سے بھی لڑ جاتے ہیں اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔ فائر فائٹرز کا دن منانے کا آغاز عالمی سطح پر1999 میں شروع ہواجس کی وجہ آسٹریلیا کے شہرلٹن میں لگنے والی وہ آگ تھی جس میں آسٹریلیا کے فائر ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے آگ بجھانے کیلئے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اس عمل میں بھر پور حصہ لیا جس میں پانچ فائر فائٹرز اپنی جان کی بازی ہار گے۔ اس واقعے کے بعد دنیا بھر کے فائرفائٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے انٹر نیشنل فائر فائٹر ڈے کا دن منانے کاباقاعدہ طور پر آغاز ہوا۔ایک محتاط اندازے کے مطابق پوری دنیا میں فائر فائٹنگ سروس کے پاس دو لاکھ والی آبادی کے لیے ایک فائر اسٹیشن، چار فائر ٹینڈرز اور ہزاروں گیلن پانی کا ہروقت ہونا لازمی ہوتا ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بغیر کسی دشواری کے فوراً نمٹا جا سکے۔کیونکہ ریسکیو اہلکاروں کے حوصلے ہمیشہ بلند ہوتے ہیںاس لیے آگ ہو یاسیلاب،حادثہ ہو یا سانحہ وہ کسی بھی طوفان سے ٹکرانے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔آج بین الاقوامی فائر فائٹرز ڈے کے موقع پر پاکستان کی ایمرجنسی ریسکیو 1122 سروس اور دیگر فائر تنظیموں کے فائر فائٹرز جنہوں نے گگھٹر پلازہ راولپنڈی صدرمیںلگنے والی آگ میں جام شہادت نوش کیا ان کو احترام کے ساتھ سلام پیش کرنے کے ساتھ دنیا بھر کے فائرفائٹرزکو بھی سلام پیش کرتے ہیں جو اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر دوسروں کی زندگیوں کو بچاکر راحت اور خوشی محسوس کرتے ہیں۔سیکرٹری/ بانی و ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کے ہاتھوں 2004 میں قائم ہونے کے بعدسے ریسکیو 1122 پاکستان کا سب سے بڑا اورموثر ایمرجنسی مینجمنٹ سسٹم بن گیا ہے جو آگ،قدرتی آفات، سانحات وحادثات سے پاکستانی عوام کی زندگیوں کی حفاظت کر رہے ہیںایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کے طرف سے د ی جانے والی امداد ہمیشہ علم و فہم اور عملی تجربے پر مبنی ہوتی ہے۔فائر سروسز کے حوالے سے پاکستان میں ڈاکٹر رضوان نصیر کی بے لوث خدمات قابل تحسین اور ہمیشہ یاد رہنے والی ہیں۔ پوری دنیا میں فائر فائٹرزکو آگ پرقابوپانے کے حوالے سے نہ صرف خصوصی تربیت دی جاتی ہے بلکہ انہیں جدید حفاظتی طریقہ کار سے متعارف بھی کروایاجاتا ہے۔عالمی فائرفائٹرزڈ ے پر ہمیں فائر فائٹرز کی بے نظیر خدمات اور قربانیوں کا احترام کرتے ہیں ۔ ریسکیو 1122 کے بہادر فائرفائٹرز نے فرض کی ادائیگی میں لازوال قربانیاں دی ہیں ان کی بے پناہ قربانیاں ہمیں یہ احساس دلاتی ہیں کہ یہ اہلکار ہمارے لیے کس قدرضروری ہیں۔ ہم انکی قابلیت،عزم و ہمت،بے پناہ جدوجہد،عظیم جذبہ اور بے لوث خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہم انہیں حقیقی ہیروز مانتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button