پاکستانتازہ ترینکھیل

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب نے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کھیلوں کے میدان میں شاندار کامیابیوں پر دونوں کو سراہا۔
باکسنگ کے میدان میں عامر خان کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے ایک پروقار تقریب میں انہیں اعزازی کیپٹن کے رینکس لگائے گئے، تقریب کے اختتام پر باکسر عامر خان پاکستان آرمی کےجوانوں اور افسروں کے ساتھ گھل مل گئے اور وقت گزارا۔واضح رہے کہ عامر خان نے اپنے شاندار کیریئر میں بے شمار کامیابیاں سمیٹیں، انہوں نے 2004ء کے اولمپکس مقابلوں میں لائٹ ویٹ کیٹیگری میں صرف 17 سال کی عمر میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

اعزازی کیپٹن کا رینک لگانے کے بعد باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے، آج یہ اعزاز ملنے کے بعد میں فخر محسوس کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا یونیفارم پہن کر اور رینکس لگا کر وہی خوشی محسوس کر رہا ہوں جیسی خوشی مجھے عالمی چیمپئن بننے پر محسوس ہوئی تھی، پاک فوج کو ہمیشہ سپورٹ کیا ہے کیونکہ یہ ہمارا فخر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کے نوجوانوں کی شاندار صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button