زرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی کے مصداق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق اور وزیر حکومت سردار عامر الطاف کے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے چیرمین ٹیوٹا چوہدری محمد فرید اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں مگن ہیں۔ہاتھ سے کام کرنے والا اللہ کا دوست ہے اور چوہدری محمد فرید ریاست بھر میں اللہ کے دوست پیدا کرنے کے لیے سرگرداں ہیں۔ٹیوٹا نجی شعبہ تعلیم کو بھی تیکنیکی و فنی تعلیم سے روشناس کروا رہا ہے۔اس مقصد کے لیے پہلے مرحلے پر نجی تعلیمی ادارہ جات کا ٹیوٹا میں رجسٹریشن کا طریقہ انتہائی آسان و سہل بنایا گیا ہے۔ٹیوٹا نجی تعلیمی ادارہ جات کو کمپیوٹر ، الیکٹریکل اور پلمنگ کی فیلڈ میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔ٹیوٹا سے رجسٹرڈ ادارہ جات کے طلبہ کو ٹیوٹا کی طرف سے سرٹیفکیٹ اور ڈپلومہ جاری کیے جاتے ہیں۔ٹیونا نجی شعبہ تعلیم میں ٹیوٹا کے اشتراک و تعاون سے ٹیکنیکل اور ووکیشنل ادارہ جات قائم کرنے کا بھی خواہاں ہے۔چند روز قبل چیرمین ٹیونا چوہدری محمد فرید سے ملاقات ہوئی تو ان کی گفتگو محکمانہ کارکردگی بارے سوالات کیے تو دل باغ باغ ہو گیا۔چوہدری محمد فرید دور اندیش قابل شخصیت کی ریاستی یوتھ اور ریاست کی خوشحالی کے لیے سچ اور کی جانے والی کاوشیں قابل تحسین ہیں ان کا کہنا تھاکہ فیڈرل بورڈ نے امسال میٹرک سے فنی تعلیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔وقت کی ضرورت ہیکہ ہماری تعلیم ہماری ضروریات سے مطابقت رکھتی ہو۔میٹرک ، انٹر میڈیٹ اور پوسٹ گریجویشن تک فنی تعلیم کا اجرا عمل میں لایا جانا وقت کی ضرورت ہے۔ٹیوٹا کی طرف سے ایپسکا کے نجی تعلیمی ادارہ جات کے ساتھ رجسٹریشن و دیگر امور کے حوالہ سے ڈائریکٹر ٹیوٹا سید مبشر نقوی کو ترجمان بنا دیا گیا ہے۔ چیئرمین ٹیوٹا اور مرکزی صدر ایپسکا کے درمیان فنی و ٹیکنیکل شعبہ میں مل کر کام کرنے پر اتفاق بھی کر لیا گیا ہے۔دونوں ادارے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور سہولیات مہیا کئے جانے کے حوالہ سے اقدامات کریں گے تاکہ آزاد ریاست میں زیر تعلیم نجی تعلیمی اداراجات کے طلبہ کو فنی و عملی تعلیم سے بہرہ ور کیا جائے۔چوہدری محمد فرید کا کہنا تھا کہ میڈیا پلیٹ فارم کی Handling رواں سیشن کے امتحانات کی بابت پراگریس، پاس آٹ طلبا / طالبات کے گزٹ کی تیاری، بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے قیام، آزاد کشمیر کےTVET ادارہ جات میں داخلہ جات اور کلاسز کے اجرا، گلگت بلتستان کے الحاق شدہ TVETادارہ جات کیلئے اقدامات، ضلعی سطح پر سروس سینٹرز کا قیام، OEC کے ساتھ رابطہ کاری اتھارٹی کے ادارہ جات سے پاس آٹ ٹرینیز کی ٹریسر سٹڈی ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر ڈسپلے سینٹر کا قیام تیار شدہ مصنوعات کی Profiling اور مارکیٹ کے ساتھ لیزان، میرپور ڈویژن میں صنعتی نمائش اورSkill Comptition کی تیاری، ملازمین کے سروس سے متعلقہ معاملات کی یکسوئی اور یہ کہ فارغ التحصیل ہنرمندوں کو بیرون ممالک میں اپنے ہنر اور کاریگری دکھانے باوقار روزگار مہیا کرنے کے اقدامات کر رہے ہیں۔اس وقت محکمہ ٹیونا آزاد کشمیر میں انتہائی قابل محنتی ڈائریکٹر ایڈمن/ فنانس راجہ محمد آفتاب ، ڈائریکٹر اوپریشن / پراجیکٹس انعم آصف عباسی، ڈپٹی ڈائریکٹر اکونٹس محمد شفیق خان ترین، ڈپٹی دائریکٹر اوپریشن عادل رشید، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن محمد سعید خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ ناصر اقبال، انچارج پلاننگ احسان دانش، اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتحانات (TTB) بینش رحمن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلسٹی محمد اعجاز خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ضیا الرحمن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس مبشر علی نقوی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اوپریشن ساجد عباسی، ڈائریکٹر اکیڈمکس شفق عباسی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن محمد جمیل مغل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرٹیفکیشن(TTB) عبدالمنان خان، فیصل رشید مغل و دیگر کئی ایک کہنہ مشق لوگ ریاست اور ریاستی عوام کو پاں پر کھڑا کرنے کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹیوٹا (TEVTA) اور وفاقی ادارے نیوٹیک(NAVTTC) کے درمیان جموں کشمیر ہاس اسلام آباد میں مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہو چکے ہیں۔ایگزیگٹو ڈائریکٹر نیوٹیک عامر جان نے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے ہیں۔اس مقصد کے لیے ایک باوقار تقریب جس میں وزیراعظم آزادجموں و کشمیر چوہدری انوارالحق ،موسٹ سینئر وزیر کرنل(ر) وقار احمد نور ،وزیر ٹیوٹا سردار عامر الطاف ،چیف سیکرٹری آزادکشمیر داد محمد بڑیچ ، چیئرمین نیوٹیک محترمہ گلمینہ بلال ،ڈائریکٹر جنرل پلاننگ نیوٹیک معین حسن کھوکھر ،ڈائریکٹر جنرل ایڈمن نیوٹیک حفیظ عباسی ،ڈائریکٹر نیوٹیک سیدہ آمنہ گیلانی، سیکرٹری ٹیوٹا سید مسعود بخاری ،ڈائریکٹر پراجیکٹ انعم آصف عباسی ،انچارج پلاننگ احسان دانش ،پروگرام آفیسر فیصل رشید نے بھی شرکت کی ۔مفاہمت کی یاداشت کی روشنی میں حکومت پاکستان کے تعاون سے ٹیوٹا کے ساتھ پندرہ سو افراد کو جدید ترین ٹریڈز میں فنی تربیت فراہم کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کیا جائے گا ۔ تربیت مکمل ہونے پر یہ افراد نہ صرف باعزت روزگار حاصل کرنے کے قابل ہوں گے بلکہ بیرون ملک سے قیمتی زرمبادلہ بھی لائیں گے۔تربیت پر اٹھنے والے اخراجات بشمول تربیتی فیس، رھائش اور میس ،حکومت برداشت کرے گی۔ منتخب امیدوارروں کو ملک کے بہترین ادارہ جات میں تربیت دی جائے گی،چوہدری فرید نے کہا کہ خواتین کے لئے تیس فیصد کوٹہ مختص ہوگا۔ کم آمدنی والے خاندانوں کے افراد، دیہات میں رہائش پذیر افراد اور مدارس کے طلبہ کے لئے اعلی ٹیکنالوجیز میں مکمل مفت تربیت اور روزگار حاصل کرنے کا موقع دستیاب ہو گا ۔چیرمین ٹیوٹا نے کہا کہ تربیتی عمل پانچ مراحل میں مکمل ہو گا ایک مرحلے میں تین سو نوجوانوں کو فنی تربیت دی جائے گی ۔وزیراعظم چوہدری انوارالحق سمیت ریاست کے اکابرین نے اس مفاہمت کی یاداشت کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ باصلاحیت، پر عزم اور محنت کرنیکا جذبہ رکھنے والے جوان سامنے آئیں اور اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ اس سے آزادکشمیر کے نوجوانوں کو سکل ڈویلپمنٹ کا نادر موقع ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کو اپنا روزگار شروع کرنے کا موقعn ملے گا جس سے بیروزگاری کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
0 39 4 minutes read