انتخاباتپاکستانتازہ ترین

سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی صدر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر پارٹی کی صدارت چھوڑ دی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی صدر سیمابیہ طاہر نے استعفی دیا جسے قیادت نے منظور کرلیا ہے۔ پی ٹی آئی کے قائم مقام صدر کے مطابق سیمابیہ طاہر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر پارٹی کی صدارت چھوڑی ہے۔
دوسری جانب عمران خان کی خصوصی ہدایت پر سابق صوبائی وزیر ملک تیمور مسعود کو پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کا صدر مقرر کردیا گیا ہے جس کا نوٹی فکیشن قائم مقام صدر حماد اظہر نے جاری کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button