سائنس و ٹیکنالوجی

لاکھوں صارفین کا ڈیٹا چرا کر فروخت کرنے والے اکاؤنٹس پر پابندی عائد

سان فرانسسکو: میسجنگ ایپلی کیشن ڈِسکورڈ نے پلیٹ فارم سے لاکھوں صارفین کے میسجز حاصل کرنے اور فروخت کرنے والی ویب سائٹ سے تعلق رکھنے والے متعدد اکاؤنٹس پر پابندی عائد کردی۔
404 میڈیا کے مطابق ایک ویب سائٹ ڈسکورڈ سے لاکھوں صارفین کے پیغامات نکال کر فروخت کر رہی تھی۔ڈِسکورڈ ایک انتہائی مشہور گروپ چیٹنگ ایپ ہے جس کو در اصل گیمرز کے لیے بنایا گیا تھا لیکن اب یہ ایپ اس کی وائس چیٹ، ویڈیو چیٹ اور لائیو اسٹریمنگ جیسی دیگر صلاحیتوں کی وجہ سے تمام کمیونیٹیز کے افراد استعمال کر رہے ہیں۔
مذکورہ ویب سائٹ بوٹس کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کے پیغامات اور دیگر ڈیٹا کو 14 ہزار ڈسکورڈ سرور سے نکالتی تھی۔ یہ بوٹس مائن کرافٹ جیسے گیمز کے مشہور پبلک سرور میں داخل ہوتے تھے اور تمام سرور ممبران کی معلومات اکٹھا کیا کرتے تھے، جیسے کہ یہ ممبران دوسرے کن سرور سے تعلق رکھتے ہیں وغیرہ۔
کوٹاکو کے مطابق مجموعی طور پر ان بوٹس نے 62 کروڑ کے قریب ڈسکورڈ صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کیا۔تاہم، ڈسکورڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ پلیٹ فارم نے تحقیق کے بعد اس ویب سائٹ سے متعلق متعدد اکانٹس پر پابندی عائد کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button