اہم خبر

کے پی اور بلوچستان میں ہرحال میں انتخابات ہوں گے : الیکشن کمیشن

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں الیکشن ملتوی کرنے کا کوئی امکان نہیں، الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے۔

الیکشن کمیشن اجلاس کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سکندر سلطان راجا نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے، وقت کی کمی کے باعث بیلٹ پیپرز کی مزید پرنٹنگ کی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی، آر ٹی ایس کی بجائے الیکشن منیجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کا استعمال شفاف انتخابات کیلئے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button