پاکستانتازہ ترین

پاکستان کی افغانستان میں مسجد پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد:پاکستان نے افغانستان کے شہر ہرات میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان ہرات میں مسجد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے اورحملے کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان پر پاکستانی عوام اور حکومت افغانستان کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہماری ہمدردیاں اور دعائیں متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، پاکستان عبادت گاہوں پر نفرت انگیز حملوں سمیت دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر ے کی مذمت کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button