پاکستان

خاتون جج کو دھمکی کیس: عمران خان کو اسلام آباد کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کیس میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔
سول جج مرید عباس خان نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی عدالتی طلبی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے متعلق دائر درخواست منظور کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو خواتین کو ڈرانے دھمکانے کے کیس میں طلبی کے نوٹس جاری کردیئے۔
عدالت نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر پی ٹی آئی بانی کو عدالت میں پیش کیا جائے، عدالت نے کیس کی سماعت 3 اپریل تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر وکلا نے پی ٹی آئی بانی کو عدالت پروڈکشن کی درخواست دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button