سائنس و ٹیکنالوجی

پاکستان کا تاریخی لونر مشن جمعے کو خلا میں لانچ کیا جائے گا

اسلام آباد: پاکستان کا تاریخی لونر مشن(آئی کیوب-کیو) جمعے کے روز چین سے خلا میں لانچ کیا جائے گا۔اسلام آباد میں قائم اِنسٹیٹیوٹ آف اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ایس ٹی) کے مطابق سیٹلائیٹ آئی کیوب-کیو کو آئی ایس ٹی نے چین کی شینگھائی یونیورسٹی اور پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو کے اشتراک سے بنایا ہے۔
سیٹلائیٹ کی کامیاب آزمائش کے بعد آئی کیوب-کیو کو چینگای 6 مشن کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے جس کو تین مئی بروز جمعے کو خلا میں لانچ کیا جائے گا۔چینگای 6چین کے چاند کی تحقیق پر جانے والے مشنز کی سیرز میں چھٹا مشن ہے۔
لانچ کے عمل کو آئی ایس ٹی کی ویب سائٹ اور آئی ایس ٹی سوشل میڈیا پر پر لائیو نشر کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button