پاکستانتازہ ترین

آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاونٹ میں منتقل

کراچی: آئی ایم ایف نے قرض معاہدے کے تحت اسٹیٹ بینک کے اکاونٹ میں 1.1 ارب ڈالر منتقل کردیے، اسٹیٹ بینک نے تصدیق کردی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت دوسرا جائزہ مکمل کرلیا اور پاکستان کے لیے 828 ملین ایس ڈی آر کی رقم منظور کرلی۔
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے اپنے اکاونٹ میں 828 ملین ایس ڈی آریا تقریبا 1.1 ارب ڈالرموصول ہوگئے۔آئی ایم ایف سے موصول ہونے والے فنڈز 3 مئی 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر میں یہ رقم ظاہر ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button