
دومیل (نمائندہ خصوصی) معصوم کلاس دہم کی طالبہ کواسلحہ کی نوک پر اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ، نامعلوم ملزمان کے خلاف اپنے ہی ساتھیوں کو ہلاک کرنے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا جنکو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی، تفصیلات کے مطابق ماڈل پولیس اسٹیشن سٹی اٹک پولیس کو ظفر اقبال سکنہ اٹک شہر کی تحریری درخواست موصول ہوئی کہ میری معصوم بھتیجی جو کلاس دہم کی طالبہ ہے صبح سکول جانے کیلئے رکشہ چنگ چی پر سوار ہوئی جسکا ڈرائیور محمد فیاض سکنہ مرزا اٹک تھا جسکے ہمراہ اس دن اسکا دوست محمد کامران سکنہ مرزا بھی تھا جو اسکو اسلحہ کی نوک پر اغوا کر کے بنی بابا کی زیارت کے قریب ویران جگہ پر لے گئے اور اسکے ساتھ باری باری اسلحہ کی نوک پر زبردستی زیادتی کی جس پر قانونی سقم مکمل کرنے کے بعد مقدمہ درج کر کے ہر دو ملزمان جنکے نام پتے محمد فیاض ولدمحمد اکرم سکنہ کسراں ،پنڈی گھیب حال مرزا اٹک اورمحمد کامران ولد محمد ارشد سکنہ مرزا اٹک معلوم ہوئے کی گرفتاری کا تحرک کیا گیا جو روپوش تھے جس پر ہر دو ملزمان کی گرفتاری کیلئے جنڈ تھانے کے علاقہ بھنڈر کے قریب بیلہ میں موجودگی کی اطلاع پر حسب ضابطہ مقامی پولیس کی مدد سے ریڈ کیا گیا تو ایک مکان سے 4 بامسلح اشخاص نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کرتے ہوئے جنگل کی طرف بھاگے جس پر مناسب حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے پولیس پارٹی نے اپنی جان بچائی فائرنگ کے اختتام پر سرچ لائیٹس کی مدد سے دیکھا تو محمد فیاض ولدمحمد اکرم سکنہ کسراں ،پنڈی گھیب حال مرزا اٹک اورمحمد کامران ولد محمد ارشد سکنہ مرزا اٹک دونوں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو چکے تھے جس پر تھانہ جنڈ میں الگ مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر کیتفتیش مقدمہ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔