وفاقی حکومت نے چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع وفاقی وزارت پیداوار کے مطابق حکومت نے متعلقہ ایسوسی ایشن سے تحریری یقین دہانی مانگی تھی لیکن شوگر ملز مالکان برآمد کی صورت میں چینی کی قیمت نہ بڑھنے کی یقین دہانی نہ کرا سکے۔
ذرائع نے بتایاکہ حکومت نے چینی کی برآمدکی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع وزارت پیداوار کا کہنا تھاکہ برآمد کی اجازت کی سمری کی خبروں پر بازار میں چینی کی قیمت بڑھنیلگی ہے، جوں ہی سمری منظورہوئی چینی کی قیمت 25 روپے تک بڑھ سکتی ہے۔
ذرائع وفاقی وزارت پیداوار کا کہنا ہے کہ چینی کے معاملے پر متعلقہ اداروں نے حکومت کو آگاہ کردیا۔
0 28 Less than a minute