پاکستانتازہ ترین

بارشوں سے پانی کا شارٹ فال ختم، ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 30 لاکھ ایکڑ فٹ ہوگیا

اسلام آباد:حالیہ بارشوں کے باعث نہری پانی کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔انڈس واٹر سسٹم اتھارٹی کے مطابق ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 30 لاکھ ایکڑ فٹ ہو گیا جبکہ ایک ماہ میں پانی کے ذخائر میں 20 لاکھ 20 ہزار ایکڑ فٹ کا اضافہ ہوا، ارسا نے پانی کے استعمال میں صوبوں کو فری ہینڈ دے دیا۔
ترجمان ارسا کے مطابق پانی کا شارٹ فال ختم ہوگیا، صوبوں کو طلب کے مطابق پانی ملے گا، صوبہ پنجاب کو 68 ہزار اور سندہ کو 55 ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے، کے پی کے کو طلب کے مطابق 2 ہزار کیوسک پانی کی فراہمی جاری ہے۔
بلوچستان کی نہریں بھل صفائی کے باعث آبپاشی کے لئے بند ہیں، دریائے کابل میں اس وقت درمیانے درجے کا سیلاب ہے، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہا 94 ہزار کیوسک ہے، آئندہ 48 گھنٹے میں دریائے کابل میں پانی کا بہا 1لاکھ 50 ہزار کیوسک ہو سکتا ہے۔
دریائے کابل سے پانی گزرنے کی زیادہ سے زیادہ گنجائش 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button