پاکستان

بھٹو ریفرنس، سپریم کورٹ نے ایک تاریخی فیصلہ سنایا ہے، بلاول

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارا نظام صحیح سمت میں چلنا شروع ہوجائے گا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آج سپریم کورٹ نے ایک تاریخی فیصلہ سنایا ہے، تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد اس پر مزید گفتگو کروں گا، عدالت نے یہ مانا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو فیئر ٹرائل نہیں ملا۔
بلاول نے کہا کہ آج یہ تاریخی قدم اٹھایا گیا ہے، امید ہے 44 سال بعد تاریخ درست ہونے جارہی ہے، اس فیصلے سے ہماری جمہوریت و عدالتی نظام سمیت ملک ترقی کرے گا۔
انہوں کہ بھٹو کی پھانسی کا فیصلہ سپریم کورٹ پر ایک داغ تھا، تمام جج صاحبان، عدالتی معاونین اور وکلا کا شکرگزار ہوں، اس فیصلے کے بعد امید ہے کہ ہمارا نظام صحیح سمت میں چلنا شروع ہوجائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button