
پانچ میچز کی سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پر 178 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے بابراعظم نے 69 رنز کی اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 2 چھکے 6 چوکے شامل تھے۔ان کے علاوہ فخرزمان نے 43 اور عثمان خان نے 31 رنز بنائے۔
واضح رہیکہ پاک نیوزی لینڈ ٹی20 سیریز میں مہمان ٹیم کو 1-2 سے برتری حاصل ہے۔ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔