دنیا

بنگلا دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا

ڈھاکا: بنگلا دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔
بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلا دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک ہفتیکے دوران ڈھاکا میں اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ شدید ہیٹ ویو کے سبب رواں ہفتے تعلیمی ادارے بند رہے۔
بنگلادیشی محکمہ موسمیات کی شدید گرمی کی وارننگ کے باوجود محکمہ تعلیم نے تعلیمی ادارے پیر سے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔بنگلا دیشی محکمہ تعلیم کے مطابق ہیٹ ویو کیسبب تعلیمی اداروں میں طلبہ کی اسمبلی نہیں ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button