کھیل

پی ایس ایل کھیلا تو خود کو ثابت کروں گا، حنین شاہ

فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بھائی حنین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلا تو خود کو ثابت کروں گا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں حنین شاہ نے کہا کہ فاسٹ بولر نیچرل ہوتا اسے بنایا نہیں جاسکتا، اکیڈمی میں آپ کی اسکلز بہتر ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولنگ کا آغاز ٹیپ بال کرکٹ سے کیا، کرکٹ کے علاوہ فٹ بال بھی کھیلتا ہوں۔

حنین شاہ نے مزید کہا کہ ہماری کرکٹنگ فیملی ہے گھر میں بھی کرکٹ پر بات ہوتی ہے، نسیم شاہ سے اکثر ڈانٹ پڑتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ آف دی فیلڈ اور آن دی فیلڈ دونوں ہی جگہ پر سمجھاتے ہیں، کھانے میں مٹن کڑاہی زیادہ پسند ہے۔

حنین شاہ نے یہ بھی کہا کہ پی ایس ایل میں کسی فرنچائز نے پک کیا تو اپنی سیلیکشن کو ثابت کروں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button