پاکستانتازہ ترین

عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 6 اور بشری بی بی کے خلاف ایک مقدمہ میں عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔دوران سماعت بشریٰ بی بی کے وکیل کی جانب سے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا، بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔جونئیر وکیل نے کہا کہ عمران خان کے وکیل سلمان صفدر دوسرے کیس میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت 28 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button