پاکستانتازہ ترینتجارت

تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات کرنے کی تجویز

کراچی: کراچی کے تاجروں نے وزیراعظم شہباز شریف کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے بات کرنے کا مشورہ دے دیا۔ میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دورے پر کراچی پہنچے جہاں انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی، سندھ حکومت سے ملاقات کی۔ اس کے بعد انہوں نے کراچی کی تاجر برادری سے بھی خطاب کیا۔ تاجروں سے ملاقات میں تاجروں نے انہیں عمران خان سے بات کرنے کا مشورہ دیا۔ تاجروں نے وزیراعظم کو بھارت سمیت دیگر پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی تجویز بھی دی۔ عارف حبیب گروپ کے سربراہ عارف حبیب نے کہا کہ آپ نے پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں سے ہاتھ ملا لیا ہے۔ بھارت سمیت دیگر ممالک سے جڑیں اور اڈیالہ جیل کے مکینوں سے ایک ہاتھ جوڑیں، آپ نے سٹاک مارکیٹ تو بڑھائی لیکن بجلی کی قیمت بھی کم کردی۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال میں ایکسپورٹ دوگنی ہونی چاہیے، پاکستان ترقی کی دوڑ میں پیچھے ہے، اسے آگے لانا ہوگا، سمگلنگ کے خاتمے پر زور دے رہے ہیں جس کی وجہ سے ریونیو کم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض اداروں کی نجکاری کی جا رہی ہے۔ یقین دلاتا ہوں کہ نجکاری شفاف ہوگی، حکومت کا کام انڈسٹری چلانا نہیں، پالیسی بنانا ہے۔ تاجروں کے مشورے سے اچھی پالیسیاں بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی صوبے کی حکومت سے کوئی دلچسپی نہیں۔ آپ نے گردن کو دیکھنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button