
ہرنائی: کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 2 کان کن جاں بحق ہوگئے۔ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 2 کان کن جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کان کنوں کی لاشیں کوئلے کی کان سے ان کے ساتھ کام کرنے والے مزدوروں نے نکالی ہیں۔ حکام کے مطابق جاں بحق کان کنوں کی شناخت باری اور لالی کے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق ہونے والے دونوں کان کنوں کا تعلق ضلع پشین سے ہے۔