
۔ کراچی: سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 405 پوائنٹس کے اضافے سے 71 ہزار 839 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس کی سطح پر تجارت ہو رہی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام تک اسٹاک مارکیٹ میں 523 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 71 ہزار 433 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ دوسری جانب انٹربینک میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ جاری ہے۔ انٹربینک ٹریڈ کے دوران امریکی کرنسی کی قیمت میں 17 پیسے کا اضافہ ہوا، انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔