لاہور: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی آمد کے سلسلے میں کل ضلع لاہور میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔چھٹی کا اطلاق صرف ڈسٹرکٹ لاہور پر ہوگا، نوٹی فکیشن جاری ،چیف سیکرٹری پنجاب کی منظوری کے بعد سیکشن آفیسر صفدر شبیر نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران کل لاہور آمد پر مقامی سطح پر تعطیل ہوگی۔
0 34 Less than a minute