
راولپنڈی: ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 10 دہشت گرد مارے گئے، شمالی وزیرستان میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ ایک آپریشن کیا جس میں دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دس دہشت گرد مارے گئے۔ اسی طرح ضلع شمالی وزیرستان میں ایک اور مقابلے میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور دہشت گرد مارا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ مارے گئے دہشت گرد علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔