پاکستانتجارت

برآمد کی اجازت ملنے سے پہلے ہی چینی مہنگی ہوگئی

حکومت کی جانب سے شوگر ملز کو برآمد کی اجازت ملنے سے پہلے ہی چینی مہنگی ہوگئی ہے۔لاہور میں 4 روپے کے اضافے کے بعد ایک کلو چینی دوبارہ ڈیڑھ سو روپے کی ہوگئی ہے جب کہ ایکس مل قیمت 142 اور ہول سیل میں چینی 144 روپے کلو ہوگئی ہے۔
اکبری منڈی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما سہیل ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چینی کی قیمت میں 4 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ عام بازار میں چینی دوبارہ 150روپے کلو فروخت ہونے لگی ہے، عید سے پہلے چینی کی قیمت 133 روپے کلو تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button