فتح جنگ (بیورو رپوٹ)میونسپل کمیٹی فتح جنگ کے ریونیو انسپکٹر سے رقم 15 لاکھ روپے لوٹنے والے ملزمان گرفتار، دوران تفتیش لوٹی ہوئی رقم برآمد، تفصیلات کیمطابق تھانہ فتح جنگ میں میونسپل کمیٹی کے انسپکٹر نعیم جاوید نے درخواست دی کہ میں عمران حیدر لائیٹ انسپکٹر کے ہمراہ 15 لاکھ روپے نوٹ تبدیل کروانے کے لیے موٹر سائیکل پر بنک جا رہا تھا لاری اڈہ کے عقب میں پہنچا تو ہمارے پاس ایک کار رکی جس کو بلال احمد چلا رہا تھا جبکہ عامر شہزاد گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھا ہوا تھا۔ عامر شہزاد کے پوچھنے پر میں نے بتایا کہ ہم بنک میں جا رہے ہیں جس پر عامرشہزاد نے مجھے کہا کہ ہمارے ساتھ آ جاؤ ہم بھی اسی طرف جا رہے ہیں میں گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھ گیا جبکہ گاڑی کی پچھلی سیٹ پر عابد اور ابرار بھی بیٹھے ہوئے تھے جیسے ہی لاری اڈہ کے پاس پہنچے تو عامر اور عابد نے مجھ پر پسٹل تان لیا اور کہا کہ رقم ہمارے حوالے کر دو اور بلال نے گاڑی راولپنڈی کی طرف موڑ لی اور ہر کس 4 ملزمان نے مجھے سے 15 لاکھ روپے چھین لیے اور مجھے ریلوے پھاٹک کے پاس اتار دیا۔ تھانہ فتح جنگ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے واقع کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او فتح جنگ فیصل امین کے زیر نگرانی چوکی انچارج صداقت نواز اور اے ایس آئی اعجاز نسیم پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہونے والے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کا ٹاسک دیاجس پر تھانہ فتح جنگ پولیس کی ٹیم نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان عامر شہزاد ولد محمد تنویر سکنہ محلہ مسجد اناراں فتح جنگ، بلال حسین ولد عابد حسین سکنہ نزد سول ہسپتال فتح جنگ اور عابد حسین ولد شیر جنگ سکنہ دوہریاں فتح جنگ کو گرفتار کر لیا جن سے دوران تفتیش چھینی گئی رقم اور وقوعہ میں استعمال ہونے والے 2 پسٹل 30 بور برآمد کر لیے۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ سنگین جرائم میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا اٹک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
0 28 2 minutes read