علاقائی

محکمہ تعلیم کا یونین سنگولہ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک، طلبہ کا مستقبل داو پر لگ گیا

راولاکوٹ (بیورورپورٹ ) محکمہ تعلیم کا یونین سنگولہ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک ۔ گورنمنٹ ہار سیکنڈری سکول سنگولہ میں اساتذہ کی کمی کے باعث طلبہ کا مستقبل داو پر لگ گیا سکول کی عمارت بھی خستہ حال ہے مگر ارباب اختیار خاموش تماشای بنے ہوے ہزاروں نفوس پر مشتمل یونین کونسل میں ایک ہی گورنمنٹ بواز ہار سیکنڈری ہے جو حکومت کی توجہ کا منتظر ہے ۔ عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ بواز ہار سیکنڈری سکولیونین کونسل کا واحد ہائر سکینڈری سکول ہے جس میں 9 آسامیاں خالی ہیں اور ستم ظریفی یہ ہے کہ ادارے میں موجود مذید اساتذہ کے تبادلے کئے جا رہے ہیں ہمارے بچوں کا مستقبل تاریک ہونے جا رہا ہے حکومت آزاد کشمیر نوٹس لے ۔ سماجی کارکن ماجد سلطان اعوان نے کہا ہے کہیونین کونسل سنگولہ میں موجود واحد گورنمنٹ بواز ہائر سیکنڈری سکول ہے جس کی بلڈنگ زلزلہ 2005 میں تباہ ہوئی تھی جو آج تک دوبارہ تعمیر نہ ہو سکی ہے عوام علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت شلٹر بنا کر بچوں کو عارضی چھت مہیا کر کے دی ہے جہاں ہمارے مستقبل کے معمار ادارے میں موجود اساتذہ کی انتھک محنت سے اسوقت ضلع بھر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ان بچوں کو اسوقت 9 اساتذہ کی کمی کا سامنا ہے محکمہ تعلیم آسامیاں دینے کے بجائے ادارے میں موجود اساتذہ کے تبادلے کر کے مزید آسامیاں خالی کر رہا ہے جس سے ہمارے بچوں کا مستقبل تباہی کی طرف گامزن ہونے کا خطرہ ہے ماہر مضمون بیالوجی ، ماہر مضمون کیمسٹری، ماہر مضمون ریاضی، ماہر مضمون سیاسیات اور ماہر مضمون اردو کی آسامیاں خالی ہیں مگر شنوای نہیں ہو رہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر فی الفور اس کا نوٹس لے اور خالی آسامیاں جلد پر کرے اور کئے گئے موجودہ تبادلے منسوخ کرے یہ ہمارے بچوں کے مستقبل کا سوال ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button