علاقائی

آدینزئی سیلابی ریلہ ، جاں بحق افراد کے لواحقین میں امدادی رقوم تقسیم

چکدرہ(رپورٹ احسان اللہ سے) آدینزئی سیلابی ریلہ اور میں مکان کی چھت گرنے سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو امدادی رقوم دے دی گئیں ، گزشتہ روز پی کے 15 کے ایم پی اے ہمایون خان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سردار بادشاہ نے سخانو اسبنڑ کے محمد نذیر اور باغ اسبنڑ کے عالم شیر کو دس دس لاکھ روپے کے چیکس حوالہ کئے ، یہاں مختلف واقعات میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہوئے تھے جن کے لواحقین کو مجموعی طور پر چالیس لاکھ روپے کی امدادی رقم دی گئی ، ایم این اے سید محبوب شاہ ، پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری غلام حسین ، تحصیل جنرل سیکرٹری جاوید خیال ، سابق کونسلر رشید خان اور بلال سواتی سمیت پارٹی کے دیگر مقامی رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے ، ایم پی اے ہمایون خان اور ایم این اے سید محبوب شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں متاثرین کو فوری طور پر امدادی رقوم جاری کرنے وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دیگر نقصانات کا مکمل جائزہ لیا جا رہا ہے ، رابطہ سڑکوں کی بحالی پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ واقعات میں زخمی ہونیوالوں کو بھی جلد امدادی رقوم دی جائیگی ،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button