تازہ تریندنیا

شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ

یانگ یانگ: شمالی کوریا نے انتہائی جدید اور نئے قسم کے اینٹی ائیرکرافٹ میزائل کا تجربہ کیا ہے۔شمالی کوریا کی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق ملک کے میزائل بنانے والے ادارنے نے غیرمعمولی طورپر بڑے اور طاقت ور وار ہیڈ کا تجربہ کیا ہے۔ یہ وار ہیڈ جدید ترین اسٹریٹیجک کروز میزائل لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے نئی قسم کے اینٹی ائیرکرافٹ میزائل کا تجربہ بھی کیا ہے۔ شمالی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ تجربے سے متعین اہداف حاصل کرلیے گئے تاہم انہوں نے اہداف کی تفصیل نہیں بتائی۔شمالی کوریا نے رواں ماہ کے آغاز پر ہائرسونک میزائل کا تجربہ بھی کیا تھا۔ امریکا اور دیگرعالمی طاقتوں نے شمالی کوریا کے ہتھیاروں کے تجربات کی مذمت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button