جرائمعلاقائی

ایل ایس روات سب ڈویژن بے تاج بادشاہ بن گیا’میٹرز ڈیفکٹیو قرارد یکر شہریوں کو لوٹنا معمول بنا لیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) روات سب ڈویژن میں شہریوں کو بھاری بل بھجوانے، درجنوں میٹرز ڈیفکٹیو قراردے کر شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے ، شہریوں نے آئیسکیو چیف سے متعلقہ ایل ایس شبرا میر کیخلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔سب ڈویژن روات کے ایل ایس شبر امیرنے علاقے کے کئی میٹرز کو ڈیفکٹیو قرار دیدیا ہے اور گزشتہ کئی عرصے سے مذکورہ میٹرز پر لاکھوں روپے کے بل بھی بھجوائے جار ہے ہیں ۔شکایات کرنے پر کہا جاتا ہے” آپ بل جمع کروا دیں بعد میں ایڈ جسٹ کردیا جائیگا”۔مذکورہ حکام کے شہریوں کے بلوں میں اضافی یونٹس اور اووربلنگ کے سلسلے کیخلاف احتجاج بھی کیا گیالیکن حکام کے کان پر جوں تک نہیں رہینگی،عوامی حلقوں کاکہنا ہے کہ جس دن سے ایل ایس شبر امیر سب ڈویژن میں تعینات ہوئے ہیں اس دن سے بجلی کے بلوں میں اوور بلنگ کی شکایات عام ہوگئیں ہیں درجنوں بار شکایات بھی کی گئیں ہیں لیکن اس پر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے، ذرائع نے بتایا کہ موجودہ ایل ایس شبر امیر کیخلا ف مبینہ طور پر سواں سب ڈویژن میں بھی لوٹ مار کی گئیں شکایات درج ہیں ۔ایل ایس شبر امیر نے وہاں پر بھی لوٹ مار کا بازار گرم رکھا تھا ، ذرائع نے بتایا کہ روات سب ڈویژن میں بھی ایل ایس نے مبینہ طور پر لوٹ مار کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ،ڈیفکٹیو میٹرز قرار دیکر کئی ماہ تک بغیر ریڈنگ بل بھجوائے جاتے ہیں اور شکایات کے باوجود میٹر تبدیل نہیں ہوتے ہیں ، جو لوگ ایل ایس شبر امیر کی مٹھی گرم کرتے ہیں ان کے میٹر تبدیل کر دئیے جاتے ہیں، رشوت نہ دینے والوں کو دفتر کے چکر لگوائے جاتے ہیں،اور کہا جاتا ہے کہ آپ بل جمع کروادیں بعد میں ایڈجسٹ کردئیے جائینگے، عوامی حلقوں کا کہناہے کہ آئیسکو چیف مذکور ہ کرپٹ ایل ایس شبر امیر کیخلاف انکوائری کریں اوران کیخلاف سخت کارروائی کریں۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ملک میں اتنی بجلی مہنگی نہیں ہوئی جیتنا زیادہ شور شرابہ ہے جس دن سے ایل ایس شبر امیر نے چارج سنبھالا ہے اس دن سے روات سب ڈویژن میں مسائل نے جنم لیا ہے ۔ سب ڈویژن روات میں ابتر ی اور دفتری امور میں غیر یقینی کے صورتحال کے ذمہ دار ایل ایس شبر امیر ہیں۔ روات سب دویژن میں معاملات کو ٹھیک کرنے کیلئے مذکورہ ایل ایس سمیت دیگر کرپٹ عملے کیخلاف کارروائی انتہائی ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button