کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے چیٹ فلٹرز نامی نئے فیچر کو لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ فیچر صارفین کی چیٹ کی مختلف اعتبار سے درجہ بندی کرے گا۔
ایپ میں فلٹر تین ناموں(یعنی آل، ان ریڈ اور گروپس) سے پیش کیے گئے ہیں جو چیٹ لسٹ کے اوپر دیکھے جا سکیں گے۔
ناموں سے ظاہر ہوتا ہے کہ جب آل کا آپشن دبایا جائے گا تو تمام چیٹس سامنے آجائیں گی جبکہ ان ریڈ سے وہ چیٹس جن کے پیغامات پڑھے نہیں گئے اور گروپس آپشن میں وہ گروپ چیٹس اور کمیونیٹیز کے ذیلی گروپس کی چیٹس پڑھی جا سکیں گی۔
فیچر کے حوالے سے واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ ایپ کھول کر مطلوبہ چیٹ تک پہنچنے کے عمل کو تیز اور سادہ ہونا چاہیے اور یہ فیچر اس چیز میں ضرور مدد دے گا، اس کے ساتھ صارف کو کم سے کم اسکرالنگ کرنی پڑے گی۔
کمپنی کی جانب سے اس فیچر کا اجرا شروع ہو چکا ہے اور آئندہ چند ہفتوں میں یہ تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔
0 45 1 minute read