تازہ ترینتجارت

اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔جمعہ کو اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس نے کاروبار کا اختتام تاریخ کی بلند ترین سطح پر کیا۔
100انڈیکس 619پوائنٹس اضافے سے 70909 پر بند ہوا، کاروباری دن میں انڈیکس 782 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 70968 رہی۔بازار میں آج ساڑھے 47 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت سوا 23 ارب روپے رہی۔اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 46 ارب روپے بڑھ کر 9833 ارب روپے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button