اسلام آباد: حج 2024 کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔
ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق حج آپریشن 9 مئی سے ملک بھر میں شروع ہوگا، حج فلائٹ آپریشن 9جون تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہیگا، ملک بھر کے 8 ائیرپورٹس پر حج آپریشن ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، لاہور، کراچی اور ملتان ائیرپورٹس پر حج آپریشن بیک وقت شروع ہوگا۔کوئٹہ، سکھر، سیالکوٹ اور رحیم یارخان ائیرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن ہوگا۔
ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق پشاور کے عازمین حج اسلام آباد ائیرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے۔ فیصل آباد کے عازمین حج لاہور ائیرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے۔ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہیکہ کراچی ائیرپورٹ پر پہلی بار روڈ ٹو مکہ سروس شروع ہوگی۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ سروس رواں سال بھی ہوگی۔ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت جانے والیعازمین کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی۔ذرائع کے مطابق پی آئی ایسمیت 3 نجی ائیرلائن حج فلائٹ آپریشن میں حصہ لیں گی۔عازمین حج کی ویکسینیشن کا عمل 30 اپریل سے حاجی کیمپوں میں شروع ہوگا۔
ذرائع کا بتانا ہیکہ سرکاری حج اسکیم کے تحت 69 ہزار 500 عازمین حج حجاز مقدس جائیں گے۔
0 106 1 minute read