تازہ ترینکھیل

پہلا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کی پاکستان کو 113 رنز سے شکست

پاکستان کے دورے پر آئی ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیم نے کپتان ہیلی میتھیوز کی عمدہ آل رانڈ کارکردگی کی بدولت پاکستان ویمنز ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ میں 113 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔جمعرات کے روز نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر269 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز ویمنز کے لیے ہیلی میتھیوز اور شیمین کیمبل نے دوسری وکٹ کے لیے 102 رنز کی شراکت قائم کی، شیمین کیمبل نے چار چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے۔ہیلی میتھیوز نے 150گیندوں پر140 رنز کی کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 15 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔یہ ان کی ون ڈے انٹرنیشنل میں پانچویں اور پاکستان کے خلاف دوسری سنچری کے ساتھ ساتھ اب تک کا کیریئر کا سب سے بہترین اسکور بھی ہے۔
پاکستان کی اسپنر سعدیہ اقبال نے 38 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ لیگ اسپنر طوبی حسن نے بھی دو وکٹیں اپنے نام کیں۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم کی بیٹنگ لائن ناکامی سے دوچار ہوئی اور پوری ٹیم 156 رنز بناکر آٹ ہوگئی۔
پاکستان طوبی حسن 25 رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بلے باز رہیں جبکہ منیبہ علی نے 22 اور نجیہہ علوی نے 20 رنز بنائے۔ہیلی میتھیوز نے 17 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button