پاکستانتازہ ترینجرائم

چھٹی نہ ملنے پر پولیس کانسٹیبل نے خود کو گولی مارلی

بورے والا (نیوزڈ یسک)بورے والا میں پولیس کانسٹیبل نے مبینہ طور پر چھٹی نہ ملنے پر خود کو گولی مارلی۔ریسکیو کے مطابق بورے والا میں پنجاب کانسٹیبلری میں تعینات پولیس کانسٹیبل لئیق احمد سینے میں گولی لگنیکے سبب شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کانسٹیبل کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں حالت تشویشناک ہونے پر ساہیوال ریفر کر دیا گیا۔اہل خانہ کے مطابق لئیق احمد پر کام کا دبائو تھا جس کی وجہ سے اس نے چھٹی مانگی، مبینہ طور پر چھٹی نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر اس نے خودکشی کی کوشش کی۔دوسری طرف ترجمان ضلعی پولیس کا موقف ہے کہ لئیق احمد حادثاتی طور پر اپنے پستول کی صفائی کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ ڈی پی او وہاڑی کی جانب سے علاج معالجے کی تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button