دنیا

اسرائیل کا ایران پر حملہ مؤخر کیے جانے کا امکان ہے: امریکی میڈیا

امریکی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ یہودی مذہبی تہوار کی چھٹیوں تک مؤخرکرنے کا امکان ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق 23 تا 30 اپریل تک یہودی مذہبی تہوار (پاس اوور) کی چھٹیوں کے سبب ایران پر حملہ مؤخرکیا جاسکتا ہے۔

امریکی ٹی وی نے اسرائیلی حکام کے حوالے سے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے رواں ہفتے دوبار جوابی حملے کی تیاری کرکے حملہ مؤخر کردیا۔

یاد رہے کہ ایران نے چند دن قبل دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کا جواب دیتے ہوئے اسرائیل پر 300 کے قریب ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔

ایرانی حملے کے بعد اسرائیلی جنگی کابینہ نے ایران کو نقصان پہنچانے کا فیصلہ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button